اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے۔ ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ 2013ءمیں جب ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان کے معاشی حالات بہت ابتر تھے اور ملک نادھندہ ہونے …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے۔ ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ 2013ءمیں جب ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان کے معاشی حالات بہت ابتر تھے اور ملک نادھندہ ہونے کی پوزیشن سے دوچار تھا لیکن محمد نواز شریف کی وژنری قیادت اور اعلیٰ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی معشیت مستحکم ہوئی بلکہ تمام معاشی اشاریوں میں تاریخی بہتری ریکارڈکی گئی، محمد نواز شریف نے پاکستان کونہ صرف معاشی اور توانائی کے بحران سے نکالا بلکہ ساتھ ساتھ ملک میںاس وقت جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کےلئے تمام اداروں کو ایک ساتھ لے کر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے آج ہمارے ملک میں دہشت گردی میں تقریباً 80 فیصد تک کمی آ چکی ہے اور باقی ماندہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے آپریشن ردالفساد تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کےلئے توانائی کے بڑے منصوبے شروع کئے جو اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں شروع کئے۔








