وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی سے متعلق گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن کی اس خلوص نیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے لیے بلاک ایلوکیشن کی صورت میں ترقیاتی …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی سے متعلق گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن کی اس خلوص نیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے لیے بلاک ایلوکیشن کی صورت میں ترقیاتی بجٹ کو 9 ارب روپے سے بڑھا کر 15 ارب روپے کر دیا گیا ہے، انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ سیشن اجلاس برائے سال2016-17 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کی صدارت وائس چیئر مین گلگت بلتستان کونسل و گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، ممبران گلگت بلتستان کونسل ایم این اے سید افتخارالحسن،محمداشرف صدا،سعید افضل، سلطان علی خان ،ارمان شاہ، سید محمدعباس رضوی اور وزیر اخلاق کے علاو ہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور جی بی کونسل کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply