اسلام آباد/ننکانہ صاحب۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت اور بہترین کارکردگی ہی سیاست میں کامیابی کا راز ہیں اور کارکردگی کے لحاظ سے محمد نواز شریف کے پائے کا کوئی دوسرا سیاستدان پاکستان میں موجود نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی پنڈوڑیاں میں گیس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد/ننکانہ صاحب۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت اور بہترین کارکردگی ہی سیاست میں کامیابی کا راز ہیں اور کارکردگی کے لحاظ سے محمد نواز شریف کے پائے کا کوئی دوسرا سیاستدان پاکستان میں موجود نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے پنڈوڑیاں میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ایک جذبے سے شب وروز کوشاں ہیں جس کا واضح ثبوت پاکستان کے ہرشعبے میں وہ بے مثال ترقی ہے جس کا دنیا کے ہر فورم پر اعتراف کیا جارہا ہے ۔









