کوئٹہ۔ 15جولائی(اے پی پی)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیاسی استحکام کو وقت کی اولین ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی، بلوچستان کی ترقی وخوشحالی دراصل پاکستان کی ہی ترقی وخوشحالی ہے بلوچستان آگے بڑھے گا تو مجھے یقین ہے کہ …
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15جولائی(اے پی پی)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیاسی استحکام کو وقت کی اولین ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی، بلوچستان کی ترقی وخوشحالی دراصل پاکستان کی ہی ترقی وخوشحالی ہے بلوچستان آگے بڑھے گا تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان بھی بڑی تیزی سے اپنی حقیقی منزل کی جانب گامزن ہوگا جو ہم سب کا خواب بھی ہے آج سے بیس برس قبل چین میں غربت 40فیصد تھی جو کہ آج 0.5فیصدرہ گئی ہے کیونکہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر ممالک سے مسابقت حاصل کرنے کے ساتھ عام آدمی کی زندگی سے غربت کو دور کیا ، ہمارا پورا خطہ ترقی کررہا ہے اور ہمیں بڑی تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا اور وطن عزیزجس مقصد کے لیے بنا تھا اس کو منزل کی جانب لے جانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔








