اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو یہاں پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقو ق سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال اور اس ضمن میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ …
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات، انسانی حقو ق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو یہاں پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقو ق سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال اور اس ضمن میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کوبتایا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو پاکستانی آئین کے مطابق بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت اور وزارت انسانی حقوق کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے تمام افراد بالخصوص خواتین اور بچوں اور اقلیتوں کو کسی قسم کے تعصب کے بغیر انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موجودہ قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دیگر نئے قوانین پر بھی کام کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کئی نئے بلز پر بھی کام ہو رہا ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر سے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حالیہ حملوں اور مسلمانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے بعد آسٹریلین سینیٹر فریسر اینگ کی جانب سے مسلمانوں کے مخالف بیانات کی مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا اور تشویش کا اظہار کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ آسٹریلین حکومت مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کر تی ہے اور آسٹریلین سینیٹر فریسر اینگ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنی ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔








