وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے پنجاب بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے منگل کو پنجاب بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں منصور احمد شاہ بخاری، چوہدری بابر وحید، عبدالغفار، سیّد جعفر طیار بخاری اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق مختلف امور بالخصوص پیدائش اور شادیوں کے …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے منگل کو پنجاب بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں منصور احمد شاہ بخاری، چوہدری بابر وحید، عبدالغفار، سیّد جعفر طیار بخاری اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق مختلف امور بالخصوص پیدائش اور شادیوں کے اندراج، خواتین کے مسائل اور وراثت میں خواتین کے حقوق کے حصول سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران شیلٹر ہومز میں مقیم خواتین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وکلاءمعاشرہ میں انسانی حقوق کے فروغ اور اس پر قانونی عملدرآمد میں اہم کردار ادا اور انصاف کی فراہمی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں