وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اینڈ پبلک سروس ٹرسٹ آمنہ مسعود جنجوعہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اینڈ پبلک سروس ٹرسٹ آمنہ مسعود جنجوعہ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران لاپتہ افراد کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفد کو بتایا کہ ہم اس مسئلہ کے حل کے …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اینڈ پبلک سروس ٹرسٹ آمنہ مسعود جنجوعہ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران لاپتہ افراد کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفد کو بتایا کہ ہم اس مسئلہ کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں اور اس مسئلہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو گمشدہ افراد سے متعلق رجسٹرڈ کیسز کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وفاقی وزیر نے انہیں اس مسئلہ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔