وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنےکے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتےہوئے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہاکہ اس ناخوشگوار واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنےکے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتےہوئے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہاکہ اس ناخوشگوار واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میں اسلام آبادکی انتظامیہ سےرابطےمیں ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ متاثرہ افراد کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے۔

 

مزید خبریں