وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر قوم کو مباکباد دی ہے۔

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے مقامی تیار کردہ فتح فور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، فتح 4 کی طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط، جدید اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے قابل سائنسدانوں، انجینئرز، پاک افواج اور تمام قومی اداروں کی انتھک محنت، صلاحیت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہے، پوری قوم اپنے محافظوں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ، مضبوط اور سربلند رکھے۔