وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدا مرزا کا دولت مشترکہ کے دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) دولت مشترکہ کے دن کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری اسٹڈیز کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری اسٹڈیز کی بنیاد ہم نے بہت …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) دولت مشترکہ کے دن کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری اسٹڈیز کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری اسٹڈیز کی بنیاد ہم نے بہت سال پہلے رکھی، آج اس ادارے کو کام کرتے دیکھنا باعث فخر اور مسرت ہے۔ انہوں نے پپس کو دولت مشترکہ کے دن کے حوالے سے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ 2.4 ارب کی آبادی پر مشتمل ایک ایسا خاندان ہے جس میں ایشیا، افریقہ سمیت دنیا کے بیشتر خطوں کی نمائندگی شامل ہے۔ سی پی اے کا مقصد دولت مشترکہ میں شامل ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتی ہیں۔ انڈیا کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے تعبیر کرتا آرہا ہے، پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ میں شامل ممالک امن کے قیام اور کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply