اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا سے پرتگال کے سفیر پولو نیویز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پرتگال کے سپورٹس ہیروز کو پاکستان میں مدعو کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے پرتگال کے سفیر پولو نیویز کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے گفتگو کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا سے پرتگال کے سفیر پولو نیویز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پرتگال کے سپورٹس ہیروز کو پاکستان میں مدعو کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کےلئے دونوں ممالک کو بھرپور کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو کو پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں، یہ ہمارے کھلاڑیوں کےلئے حوصلہ افزاءبات ہو گی، پاکستان سکواش، کرکٹ اور ہاکی میں پرتگال کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس موقع پر پرتگالی سفیر نے کہا کہ پرتگال کے تمام بڑے کھیلوں کے کلب ساتھ ساتھ تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کےلئے پرتگال میں دو ہفتے کیلئے تربیتی کیمپ کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔








