وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا پہلا ایگزیکٹو اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا پارلیمنٹ سے قانون منظور ہونے کے بعد وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت جمعہ کو اتھارٹی کا پہلا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران ز یب خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ظہور احمد، چیف …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا پارلیمنٹ سے قانون منظور ہونے کے بعد وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت جمعہ کو اتھارٹی کا پہلا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران ز یب خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ظہور احمد، چیف پلاننگ کمیشن چوہدری انور، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی شاہد فرزند، ایم ڈی پی ایچ اے طارق رشید، ممبر پلاننگ سی ڈی اے، جوائنٹ سیکرٹری ایکس پنڈیچر فنانس ڈویژن جبران خلیل ملک، ڈرافٹ مین لاءاینڈ جسٹس ڈویژن خشیش الرحمن اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ تمام ممبران نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب خان اور ڈائریکٹر جنرل وسیم حیات باجوہ کو اتھارٹی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور ہونے اور اتھارٹی کے قیام پر مبارکباد دی اور اس ضمن میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا۔