اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی حکمران رہا ہے وہ یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے کرپشن نہیں کی‘ یہ بتایا جائے کہ 30 ہزار ارب روپے کے قرضے کہاں پر خرچ ہوئے‘ لاہور رنگ روڈ منصوبے کے لئے اراضی پاک فوج نے خریدی تھی‘ رنگ روڈ کی تعمیر پر …
وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی حکمران رہا ہے وہ یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے کرپشن نہیں کی‘ یہ بتایا جائے کہ 30 ہزار ارب روپے کے قرضے کہاں پر خرچ ہوئے‘ لاہور رنگ روڈ منصوبے کے لئے اراضی پاک فوج نے خریدی تھی‘ رنگ روڈ کی تعمیر پر لاہور کے شہری آج بھی دعائیں دے رہے ہیں‘ چوہدری پرویز الٰہی نے جب حکومت چھوڑی تو اس وقت پنجاب کے خزانے میں 100 ارب روپے سے زائد کی رقم تھی لیکن جب شہباز شریف نے حکومت چھوڑی تو ساڑھے7 سو ارب روپے کا خسارہ تھا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لئے سپیکر نے پورا موقع دیا ہے‘ جس مقصد کے لئے اجلاس طلب کیا گیا وہ پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے میجر کامران کیانی کو چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے 35 ارب کا ٹھیکہ دینے کی بات کی ہے۔ انہوں نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں میجر کامران کیانی کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ ہماری حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کی ہے مگر انہوں نے ایوان میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔








