وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و ورکس اکرم درّانی کی وفد سے بات چیت

کراچی ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و ورکس اکرم درّانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعمیراتی اداروں اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک کمپنیوں کی متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت ایک مثبت پیشرفت ہے جو ملک میں قیمتی زرِ مبادلہ لانے کے ساتھ ساتھ مجموعی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ ترقی …

کراچی ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و ورکس اکرم درّانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعمیراتی اداروں اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک کمپنیوں کی متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت ایک مثبت پیشرفت ہے جو ملک میں قیمتی زرِ مبادلہ لانے کے ساتھ ساتھ مجموعی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ ترقی کا باعث بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے ”ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو (رائپ)“ کے وفد سے ہونے والی خصوصی ملاقات میں کیا جس کا اہتمام کراچی میں منعقدہ آباد ایکسپو 2017ءکے اختتامی سیشن میں کیا گیا۔ رائپ کے چیف کو آرڈینےٹر عدنان اقبال کے زیرِ قیادت وفد کو آئندہ ماہ 22 تا 23 ستمبر شارجہ میں منعقد ہونے والی ”ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو برائے 2017ئ“ میں حکومتِ پاکستان و وزارتِ ہاﺅسنگ و ورکس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم درّانی نے کہا کہ ملک و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سستے و معیاری مکانات کی فراہمی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے مقامی تعمیراتی ادارے و ریئل اسٹیٹ کمپنیاں مل کر سر انجام دے رہے ہیں جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔

Leave a Reply