اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کورونا ریلیف ٹرسٹ کے زیر انتظام کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بیروزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدور طبقات کے لئے پہلے مرحلہ میںایک ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہفتہ کو ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر اپنے حلقے کے دوستوں اور دیگر …
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کورونا ریلیف ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کورونا ریلیف ٹرسٹ کے زیر انتظام کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بیروزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدور طبقات کے لئے پہلے مرحلہ میںایک ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہفتہ کو ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر اپنے حلقے کے دوستوں اور دیگر مخیر حضرات کے اس کار خیر میں دل کھول کر عطیات دینے کے عمل کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ دوستوں کے تعاون سے فلاح کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دل اپنے حلقے کے غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور تاریخ کی اس مشکل ترین گھڑی میں وہ حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان غریب عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اس انتہائی مشکل گھڑی میں عوام کی فلاح کے لئے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جو ریلیف پیکجز دے رہے ہیں اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا احساس کفالت پروگرام اور پنجاب حکومت کا انصاف امداد پروگرام اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کے لئے بہت اہم اور بروقت فلاحی اقدامات ہیں۔ آخر میں وفاقی وزیر نے این اے 59 کرونا ٹرسٹ کے زیر انتظام راشن کی تقسیم میں مصروف اپنی ٹیم ممبران کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے رضاکارانہ طور پر دن رات ایک کر کے مستحق حقداروں اور ضرورت مندوں تک راشن کی تقسیم کے اس عمل کو انتہائی تیزی سے ممکن بنایا ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے پی پی 13 حاجی امجد محمود چوہدری ، ایم پی اے پی پی 12 واثق قیوم، سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری افضل پڑیال، چئیرمین ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی حاجی غلام حسن، پی ٹی آئی کے رہنما بریگیڈیئر(ر) طارق زمان ، کرنل(ر) عابد، ملک امجد آف سروبہ، سابقہ سینئیر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی پوٹھوار ٹاون چوہدری یاسر محمود، ملک نعیم آف چک امرال، ملک عاصم رضا آف چک امرال، وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی میٹروپولیٹین راولپنڈی چوہدری نذیر، راجہ عمران آف یونین کونسل ترہیہ، چوہدری رضوان، چوہدری مہدی، چوہدری حیدر مہدی، چوہدری امیر امجد، سابقہ چئیر مین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل، ملک نعیم آف بسالی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔








