اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب خان ایل این جی پروڈیوسرز۔کنزیومرزکانفرنس 2019ءمیں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئے، کانفرنس 26 سمتبر کو ٹوکیومیں ہوگی، جاپانی وزیرتوانائی، تجارت وصنعت نے عمرایوب خان کو اس کا نفرنس میں شرکت کیلئے خصوصی طورپرمدعوکیاہے۔ایل این جی کانفرنس کے بعد دوسرا ہائیڈروجن انرجی وزارتی اجلاس منعقد ہوگا ، وزیرتوانائی25 ستمبر کوٹوکیو میں کاربن کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے …
وفاقی وزی برائے رتوانائی عمرایوب خان ایل این جی پروڈیوسرز۔کنزیومرزکانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب خان ایل این جی پروڈیوسرز۔کنزیومرزکانفرنس 2019ءمیں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئے، کانفرنس 26 سمتبر کو ٹوکیومیں ہوگی، جاپانی وزیرتوانائی، تجارت وصنعت نے عمرایوب خان کو اس کا نفرنس میں شرکت کیلئے خصوصی طورپرمدعوکیاہے۔ایل این جی کانفرنس کے بعد دوسرا ہائیڈروجن انرجی وزارتی اجلاس منعقد ہوگا ، وزیرتوانائی25 ستمبر کوٹوکیو میں کاربن کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ ایل این جی کے حوالے سے پروڈیوسرز۔کنزیومرز کانفرنس2012 ء سے سالانہ بنیادوں پر منعقد ہورہی ہے جس کا بنیادی مقصد ایل این جی مارکیٹ کے اہم سٹیک ہولڈرزکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اوران کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔رواں سال اس کانفرنس میں ایل این جی مارکیٹ سے متعلق سرکاری اورنجی شعبے کے نمائندے ایل این جی مارکیٹ سے متعلق حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔








