اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وززیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 22ویں اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ووکیشنل سکولز پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے ووکیشنل سکولز پراجیکٹ کے تحت 2,342 طلباءکا …
وفاقی وززیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے 22ویں اجلاس کا انعقاد، ووکیشنل سکولز پراجیکٹ پر غور کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وززیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 22ویں اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ووکیشنل سکولز پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے ووکیشنل سکولز پراجیکٹ کے تحت 2,342 طلباءکا اندراج کر لیا اور جماعت ششم اور ہفتم کے ووکیشنل سلیبس کو بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ این ای ایف کے اجلاس میں کلاس ہفتم کی ٹیکینکل ایجوکیشن پر ماڈل کتاب بھی پیش کی گئی۔ وفاقی وززیر نے این ای ایف کو سراہا اور کہا کہ ملک میں تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔








