اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط کے نصب العین پر یقین رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا چین اور وسطی و مغربی ایشیا کا سنگم ہے جو ایک بڑے اقتصادی زون میں تین ارب لوگوں کو باہم منسلک کرسکتا ہے۔منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان، چین اور …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا پاکستان، چین اور ایران علاقائی روابط کے محور بارے کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط کے نصب العین پر یقین رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا چین اور وسطی و مغربی ایشیا کا سنگم ہے جو ایک بڑے اقتصادی زون میں تین ارب لوگوں کو باہم منسلک کرسکتا ہے۔منگل کو ان خیالات
کا اظہار انہوںنے پاکستان، چین اور ایران علاقائی روابط کے محور بارے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز نے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی قیادت کی طرف سے تشکیل دئیے گئے وژن 2025ءکے سات ستون ہیں جن میں سے ایک علاقائی روابط سے متعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا چین اور وسطی و مغربی ایشیا کا سنگم ہے جو ایک بڑے اقتصادی زون میں تین ارب لوگوں کو باہم منسلک کرسکتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ طویل مدتی منصوبے کا مقصد ہمارے شہریوں کو اجتماعی طور پر اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ پاکستان میں صنعتوں اور شہروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا عمل تیز کرے گا۔








