وفاقی ٹیکس محتسب نے محمد فرحان منیر کو فیصل آباد میں تعمیراتی شعبے کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف کاروباری شخصیت محمد فرحان منیر کو فیصل آباد ڈویژن میں تعمیراتی شعبے کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ ٹیکس دہندگان میں ان کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کا رابطہ قائم کریں گے تاکہ …

لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف کاروباری شخصیت محمد فرحان منیر کو فیصل آباد ڈویژن میں تعمیراتی شعبے کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ ٹیکس دہندگان میں ان کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کا رابطہ قائم کریں گے تاکہ انہیں آگاہ کیا جا سکے کہ ان کی ٹیکس سے متعلق شکایات کا ازالہ صرف ایک کال کی دوری پر ہے اور ان شکایات پر فیصلہ صرف 36دن کی ریکارڈ مدت میں کیا جاتا ہے،

وہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے ایف ٹی او سیکرٹریٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کریں گے، انہیں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشنز، ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز اور پاور لومز ایسوسی ایشنز سمیت تمام منتخب تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتوں کا خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے تاکہ ان کی ٹیکس کے حوالے سے شکایات کو حل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں