اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس میں آن لائن ٹرانزیکشنز کے زریعے منی لانڈرنگ کی گئی ہے اس کے واضح ثبوت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کیے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان سے امید ہے کہ وہ سٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھی تفصیلات حاصل کر کے …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس میں آن لائن ٹرانزیکشنز کے زریعے منی لانڈرنگ کی گئی ہے اس کے واضح ثبوت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کیے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان سے امید ہے کہ وہ سٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھی تفصیلات حاصل کر کے ضابطہ کے مطابق کارروائی کرے گا ،مسلم لیگ ن فارن فنڈنگ کیس میں تاریخوں کے پیچھے چھپ کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے ،ہم سے حساب مانگنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا کسی کو بھی بھاگنے نہیں دیں گے ،منتظر ہیں کہ ن لیگ اس معاملے میں بھی قطری خط ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کب پیش کرے گی ،پیپلز پارٹی نے 2008سے 2013تک امریکی میں لابنگ کے لئے 50ملین یو ایس ڈالر قومی خزانے سے ادا کیے ہیں ،مشرف دور میں این آر او بھی انہی لابسٹ کے زریعہ حاصل کیا گیا۔ وہ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے میڈیا سینٹر میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے فارن فنڈنگ کی سماعت کر رہا ہے ،الیکشن کمیشن نے انھیں دو ہفتوں میں تمام تفصیلات جمع کرانے کی آخری مہلت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سکروٹنی کمیٹی کے احکامات پر توجہ نہیں دے رہی اور ہمیشہ کی طرح آج بھی تاریخوں کے پیچھے چھپ کر راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور شناخت ہر شہری کی ہوتی ہے لیکن اگر کسی کے پاس شناخت نہیں ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے جس کے پاس اکائونٹس میں فنڈنگ جمع کرانے والوں کی شناخت نہیں ہے ،تمام پاکستانیوں کے پاس شناختی کارڈ ہیں اور تارکین وطن کے پاس نائکوپ موجود ہیں یہ حقیقت کبھی بھی چھپ نہیں سکتی ،اربوں روپے ن لیگ کے اکائونٹس میں جمع ہوئے لیکن کسی کا شناختی کارڈ نہیں ہے یہ حیرت کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز کے اکائونٹس کی طرح مسلم لیگ ن کے اکائونٹس میں بھی پیسے جمع کرانے والے بھی بے نامی ہیں ،اس سے شکوک و شبہات زور پکڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اکائونٹس کے آڈٹ کے لئے کوالیفائیڈ آڈیٹر مقرر کیے اور اپنے تمام اکائونٹس ظاہر کیے ہیں اگر کسی کو کوئی خوف ہے تو وہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہے جو فنڈز دینے والوں کی شناخت کو چھپارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 1995سے یو ایس اے میں پارٹی رجسٹرڈ ہے جو لابنگ کا کام کر رہی ہے لیکن 1995سے 2008تک اکائونٹس کا کوئی ریکارڈ ہی پیش نہیں کیا جاسکا ،پاکستان کے ٹیکس پیئرر کا پیسہ لابنگ کرنے والوں کو ادا کیا گیا ان کوکس نے یہ حق دیا ہے ،مارک سہگل جو کہ امریکن شہریت رکھتے ہیں وہ بھی بے نظیر بھٹو اور زرداری کے لابیسٹ ہیں ، 2008سے 2013تک لابنگ کرنے والوں کو 50ملین یو ایس ڈالر ادا کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن یوکے میں رجسٹرڈ ہے جو کسی بھی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے ،اس نے کون کون سے معاہدے کیے ہیں اور کس کس کام کے لئے استعمال ہوئے اس کے اکائونٹس کی تفصیلات کیاہیں یہ سب الیکشن کمیشن سے پوشیدہ رکھا گیا ہے لیکن پی ٹی آئی انھیں بے نقاب کریگی ،ہم سے حساب مانگنے والوں کا اپنا حساب دینے کا وقت آگیا ہے ۔








