وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی فیڈمک کے دورہ کے موقع پر گفتگو

لاہور ۔ 23 جولائی (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تاجر برادری کی نقل و حمل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شہر میں عالمی معیار کے ایک نئے ایئرپورٹ کی اشد ضرورت ہے، حکومت تاجر وں کی ضرورت کے پیش نظر یہاں جلد ایک نئے اور عالمی معیار کے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھے گی جو موجودہ علامہ …

لاہور ۔ 23 جولائی (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تاجر برادری کی نقل و حمل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شہر میں عالمی معیار کے ایک نئے ایئرپورٹ کی اشد ضرورت ہے، حکومت تاجر وں کی ضرورت کے پیش نظر یہاں جلد ایک نئے اور عالمی معیار کے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھے گی جو موجودہ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے قریب ہی واقع ہوگا۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کے فیڈمک کے دورے کے موقع پر کہا کہ حکومت فیڈمک کو زیادہ خودمختاری کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی تاکہ اس کی سرگرمیوں میں سرکاری اداروں کی مداخلت کم سے کم کی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ فیصل آباد میں خصوصی اقتصادی ژون کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کے نوجوان اور نئے افراد کے لیے کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کی جانب اہم قدم کے ساتھ ساتھ نہ صرف پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ اس سے 5 سے 6 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فیڈرل ریونیو بورڈ اور سرمایہ کاری بورڈ کے خصوصی ڈیسکس، صنعتکاروں کو ویزے کے اجراءکے لیے خصوصی دفتر اور ریلوے سٹیشن سے اس صنعتی شہر تک ریلوے شٹل سروس کے آغاز کے حوالے سے تجاویز دیں۔

Leave a Reply