اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے، پنجاب کے وزیر اطلاعات کے بیان پر بڑا دکھ ہوا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے، پنجاب کے وزیر اطلاعات کے بیان پر بڑا دکھ ہوا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایل او سی کی خلاف ورزی انتخابات جیتنے کے لئے کی تاکہ اس سے بھارت کی عوام کو گمراہ کیا جا سکے مگر اس سے مودی کی سیاست کو نقصان ہوا، عوام اور اپوزیشن جماعتیں بھارتی وزیراعظم کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہیں، اب ان کے انتخابات جیتنے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ کنول شوذب نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات کے بیان سے بہت دکھ ہوا، انہیں علم ہونا چاہیے کہ قومی پرچم کا سفید رنگ ملک میں اقلیتوں کو واضح کرتا ہے، اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ کنول شوذب نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے، بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار ملک ہے مگر وہاں خواتین کو پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں دی گئی جبکہ پاکستان نے خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی دی، پارلیمنٹ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں پر کسی رشتہ دار خاتون کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، انہیں میرٹ کے مطابق پارٹی میں خدمات سر انجام دینے کے نتیجہ میں عہدے دیئے گئے ہیں۔








