وفاقی کابینہ کی صدر پاکستان کو 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی سفارش

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی سفارش کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق مختلف جرائم کے تحت جیلوں میں قید قیدیوں کی سزائوں میں 100 دن کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی سفارش کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق مختلف جرائم کے تحت جیلوں میں قید قیدیوں کی سزائوں میں 100 دن کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش سزائوں میں کمی کی سپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔