اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کو بز نس کونسل آف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی مستقل رکنیت دےدی گئی۔ اس باہمی تعاون کی تنظیم میں قزاخستان، چین، کر غزستان، روس، تاجکستان، پاکستان، بھارت اور ازبکستان شامل ہیں اور اس کا مستقل سیکرٹریٹ ماسکو میں ہے۔ واضح رہے کہ بزنس کونسل آف شنگھائی کوآپریشن تنظیم (ایس سی او) 2006ءمیں ممبر ممالک کے باہمی …
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کو بز نس کونسل آف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی مستقل رکنیت دےدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کو بز نس کونسل آف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی مستقل رکنیت دےدی گئی۔ اس باہمی تعاون کی تنظیم میں قزاخستان، چین، کر غزستان، روس، تاجکستان، پاکستان، بھارت اور ازبکستان شامل ہیں اور اس کا مستقل سیکرٹریٹ ماسکو میں ہے۔ واضح رہے کہ بزنس کونسل آف شنگھائی کوآپریشن تنظیم (ایس سی او) 2006ءمیں ممبر ممالک کے باہمی تعاون اور اشتراک سے قائم ہوئی جس کا مقصد رکن ممالک کی تنظیموں میں براہ راست تعلقات کے قیام اور استحکام اور معاشی تعاون کو فر وغ دینا ہے اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری اور مالیاتی معاملہ میں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے ایف پی سی سی آئی کی ایس سی او بزنس کونسل میں مستقل رکنیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک کے تناظر میں علاقائی سطح پر تجارتی اور کاروبای کی سرگر میوں کے حوالہ سے ایف پی سی سی آئی ایس سی او بزنس کونسل میں مستقل رکنیت ایک گہرا تاثر چھوڑے گی۔








