تربت۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں میں یکساں ترقی ضروری ہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، پسماندہ علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، جن قوموں نے انسانی وسائل پر خرچ کیا انہوں نے ہی ترقی کی، تعلیم …
وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں میں یکساں ترقی ضروری ہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، وزیر اعظم عمران خان کا تربت میں دارلاحساس، وسیلہ تعلیم پروگرام اور مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
تربت۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں میں یکساں ترقی ضروری ہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، پسماندہ علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، جن قوموں نے انسانی وسائل پر خرچ کیا انہوں نے ہی ترقی کی، تعلیم کی وجہ سے انسان نے عظمت حاصل کی، کامیابی کےلئے محنت کرنا پڑتی ہے، زندگی میں کوئی شارکٹ کٹ نہیں ہوتا، پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلباءکے لئے وظائف میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے ان خیالات جمعہ کو یہاں دارلاحساس، وسیلہ تعلیم پروگرام اور مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، جن قوموں نے انسانی وسائل پر خرچ کیا انہوں نے ہی ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی وجہ سے انسان نے عظمت حاصل کی، ریاست مدینہ میں انسانیت اور قانون کی حکمرانی اہم اصول تھے، ریاست مدینہ میں تعلیم کا حصول بھی بہت اہمیت رکھتا تھا، تعلیم کی وجہ سے ہی ایک وقت وہ بھی تھا جب دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان مسلمان ہوتے تھے لیکن ہم تعلیم کے شعبے میں پیچھے رہ گئے ہیں اور ہمارے بہت سے علاقے ترقی میں پیچھے ہیں، اب ہم ان علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے جتنے فنڈز فراہم کئے ہیں، اتنے پیسے پہلے کبھی نہیں دیئے گئے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں نے ہی بلوچستان کو ترقی دینی ہے، اس سلسلے میں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مل کر نوجوانوں اور بالخصوص تعلیم کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، کورونا صورتحال میں آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو ترویج ملی۔ انہوں نے کہا کہ اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم دی جا سکتی ہے، اس مقصد کے لئے ہم بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بلوچستان کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کر رہی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلباءکے لئے وظائف میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب حکومت بلوچستان کے 360 طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دے گی، اس کے لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ داد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط وفاق بنے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور اس سے ہم سب متحد ہوں گے، وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں میں یکساں ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کامیابی کےلئے محنت کرنا ہوتی ہے، زندگی میں کوئی شارکٹ کٹ نہیں ہوتا، انسان ہر مشکل وقت سے سیکھتا ہے اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کر کے ہی آگے بڑھتا ہے، برے وقت اور ناکامیوں سے نہیں گھبرانا چاہیے اور چیلنجز سے سیکھنا چاہیے، بلوچستان میں مستقبل کی قیادت کے لئے تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔








