ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز، کیرن خچانوف اور میٹیو بریٹینی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ویانا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن …

ویانا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فیکسوویک کے خلاف پہلے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں انکو 3-6 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے سیٹ میں روسی کھلاڑی کو 4-1 کی سبقت حاصل تھی لیکن حریف کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور خچانوف نے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو 7-6(7-5) اور 7-6(7-1) سے ہرا دیا۔