ویتنام ، ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہنوئی ۔17ستمبر (اے پی پی):ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک ٹرک مقامی مارکیٹ پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع مقامی اخبار توئی تری (نوجوان) نے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، حادثہ صبح 7:50 بجے پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ …

ہنوئی ۔17ستمبر (اے پی پی):ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک ٹرک مقامی مارکیٹ پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع مقامی اخبار توئی تری (نوجوان) نے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، حادثہ صبح 7:50 بجے پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔