ہنوئی۔19نومبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبہ خانہ ہوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور 2لاپتہ ہو گئے۔شنہوا کے مطابق بدھ کوخانہ لی پاس پر چھ افراد اور خانہ سون پاس پر ایک شخص لینڈ سلائیڈ کے باعث ہلا گ ہو گیا ، مزید تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ جانے یا پانی میں ڈوبے ہوئے پل کو پار کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے …
ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ، 2لاپتہ

مزید خبریں
ہنوئی۔19نومبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبہ خانہ ہوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور 2لاپتہ ہو گئے۔شنہوا کے مطابق بدھ کوخانہ لی پاس پر چھ افراد اور خانہ سون پاس پر ایک شخص لینڈ سلائیڈ کے باعث ہلا گ ہو گیا ، مزید تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ جانے یا پانی میں ڈوبے ہوئے پل کو پار کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کی 14 کمیونز اور وارڈز میں تقریباً 9 ہزار گھر زیرِ آب آ چکے ہیں، اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل ہے ۔بدھ کی صبح تک 6 ہزار 500 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔








