اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سالوں سے مطلوب اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھیجنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایف …
ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کا ایکشن، اشتہاری ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سالوں سے مطلوب اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھیجنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آبادنے کارروائی کرتے ہوئے 2 مفرور اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان شفقت حسین، محمد نادر اور گوہر رحمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے شہریوں کو عمرے کی آڑ میں سعودی عرب بھجوا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور انہیں جعلی ہوٹل وائوچرز دیئے۔ ایک اور کارروائی میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے پاسپورٹس اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے۔








