سینٹ کٹس ۔ 02 مارچ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے میچز میں جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہے، دونوں ٹیموں نے 42، 42 جیت رکھے ہیں جبکہ کالی آندھی گزشتہ 10 برسوں سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے …
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
سینٹ کٹس ۔ 02 مارچ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے میچز میں جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہے، دونوں ٹیموں نے 42، 42 جیت رکھے ہیں جبکہ کالی آندھی گزشتہ 10 برسوں سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے سے محروم ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2007ءمیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اس نے دونوں پریکٹس میچز جیت کر ویسٹ انڈیز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رکھی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ہو رہا ہے








