گیانا ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو پراویڈینس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ …
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
گیانا ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو پراویڈینس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 74 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ سیریز کا آخری میچ جو ٹیم جیتے گی سیریز بھی اس کے نام ہوگی اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔








