ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے بعد اچھی یادوں کے ساتھ کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں، مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔6اپریل (اے پی پی )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور اس …

لاہور۔6اپریل (اے پی پی )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور اس سلسلہ میں ان پر پی سی بی یاسلیکشن کمیٹی نے کوئی دباﺅ نہیں ڈالابلکہ میں تو ایک سال پہلے انگلینڈ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرہونا چاہتا تھا لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے مجھے اب تک کھیلنا پڑا اور اب بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے پلان کے مطابق ہے ۔میں پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا ۔

Leave a Reply