کراچی۔ 25 اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیاگیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم …
ویسٹ انڈیز ویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم

مزید خبریں
کراچی۔ 25 اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیاگیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر کے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمنز کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال، عبوری ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹر محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ کو نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کےلیے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔







