ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان، آندرے رسل ٹیم میں شامل، پولارڈ اور نارائن نظرانداز

کنگسٹن ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل رائونڈر آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا البتہ کیرن پولارڈ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، مایہ ناز سپنر سنیل نارائن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، آندرے رسل، ایشلے نرس، کارلوس بریتھویٹ، کرس گیل، ڈیرن براوو، ایون لیوس، فابین ایلن، کیمر روچ، نیکولاس پورن، اوشین تھامس، شائی ہوپ، شینن گبرائل، شیلڈن کوٹریل اور شمرون ہٹمائر پر مشتمل ہے۔