کراچی۔29نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کی۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز امیر احمد شیخ، ڈی آئی جی …
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم اجلاس

مزید خبریں
کراچی۔29نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کی۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز امیر احمد شیخ، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی، ایس ایس پی سائوتھ زبیر، پی سی بی کے حکام اور تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ترجمان سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے میچز کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار بشمول ایس ایس یو کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ نیشنل سٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، شاہراہوں، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ شرکا نے دورہ کرنے والی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم کیا اور میچز کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔








