میلبورن۔5دسمبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 36 ویں میچ میں میلبورن رینیگڈزنے سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ میلبورن رینیگڈز کی ڈبلیو بی بی ایل میں پانچویں فتح ہے۔ فاتح ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر جارجیا ویرہم نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے …
ویمنز بگ بیش لیگ،میلبورن رینیگڈزکی پانچویں فتح،سڈنی سکسرزکو 6 وکٹوں سے شکست
میلبورن۔5دسمبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 36 ویں میچ میں میلبورن رینیگڈزنے سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ میلبورن رینیگڈز کی ڈبلیو بی بی ایل میں پانچویں فتح ہے۔ فاتح ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر جارجیا ویرہم نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے علاوہ ناقابل شکست 49 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو جنکشن اوول، میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 36 ویں میچ میں سڈنی سکسرز ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناکر میلبورن رینیگڈز کو میچ میں کامیابی کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا۔
سڈنی سکسرز کی ایلیس پیری نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔میلبورن رینیگڈز کی جانب سے جارجیا ویرہم نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 3 جبکہ ایلس کیپسی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں میلبورن رینیگڈز نے مایہ ناز آل رائونڈر جارجیا ویرہم کی ناقابل 49 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت مطلوبہ 131 رنز کا ہدف 16 اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ مایہ ناز آل رائونڈر جارجیا ویرہم ناقابل شکست 49 اور کورٹنی ویب ناقابل شکست 33رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ فاتح ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر جارجیا ویرہم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے بعد میلبورن رینیگڈز کی ٹیم ویمنز بگ بیش لیگ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔









