سڈنی۔7دسمبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 40 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 1 رن سے ہرا دیا۔ یہ سڈنی سکسرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں چھٹی فتح ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 174 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کی ایلیسی …
ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز کی چھٹی فتح،سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 1 رن سے شکست دیدی
سڈنی۔7دسمبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 40 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 1 رن سے ہرا دیا۔ یہ سڈنی سکسرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں چھٹی فتح ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 174 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کی ایلیسی پیری نے جاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111رنز کی دلکش اننگز کھیل پر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اتوار کو نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلے گئے لیگ کے 40 ویں میچ میں سڈنی سکسرزکی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناکر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا۔ سڈنی سکسرز کی ایلیسی پیری نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،جس میں 3 فلک شگاف چھکے اور 16 چوکے شامل تھے،صوفیہ ڈنکلی 54 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہی۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے ایلینور لاروسا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے سڈنی سکسرز کا ڈٹ کر مقابلہ کی تاہم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں بد قسمتی سے 1 رن سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔وکٹ کیپر بلے باز بریجٹ پیٹرسن نے ناقابل شکست 65 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ سڈنی سکسرز کی طرف سے لارین چیٹل اور کپتان ایشلی گارڈنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فاتح ٹیم کی ایلیسی پیری کو 111 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے بعد سڈنی سکسرز کی ویمنز ٹیم ویمنز بگ بیش لیگ میں 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔









