ویمنز ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل

ویمنز ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل

لاہور۔27مئی (اے پی پی):پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے مابین ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز کل28 مئی سے ڈبلن کے شہر کاسل ایونیو کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا ۔سیریز کے تمام میچز شام 4 بجے مقامی وقت اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

شائقین تمام میچز براہ راست آئی سی سی ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ٹرائی نیشن سیریز کو آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ٹیمیں اپنے بہترین کمبینیشن اور حکمت عملی کو آزمانے کی کوشش کریں گی۔

سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ہوگا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچز 31 مئی اور 4 جون کو ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا دوسرا مقابلہ 3 جون کو شیڈول ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں اور سیریز میں سخت مقابلے متوقع ہیں۔ فاطمہ ثنا کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ہر میچ ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں