ڈھاکہ۔28جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کی خواتین کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق نیپال میں جاری کوالیفائر ایونٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے اور سال کے وسط میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی …
ویمنز پلیئرزرینکنگ، تازہ آئی سی سی اپ ڈیٹ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی نمایاں پیش رفت

مزید خبریں
ڈھاکہ۔28جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کی خواتین کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق نیپال میں جاری کوالیفائر ایونٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے اور سال کے وسط میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
کوالیفائر میں بنگلہ دیش کی جانب سے کئی کھلاڑیوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں اوپننگ بیٹر شرمین اختر سرفہرست رہیں۔ انہوں نے چار اننگز میں 156 رنز سکور کیے اور ایونٹ کی دوسری کامیاب ترین بیٹر بن گئیں۔ شرمین اختر نے امریکا اور آئرلینڈ کے خلاف دو نصف سنچریاں سکور کیں، جس کے باعث وہ بیٹنگ رینکنگ میں 22 درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر 35ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔اسی طرح صوفانہ موسطری نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 درجے ترقی حاصل کی اور مشترکہ طور پر 52ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
دیگر نمایاں پیش رفت کرنے والی کھلاڑیوں میں آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس شامل ہیں، جو ایک درجہ بہتری کے بعد مشترکہ 15ویں نمبر پر پہنچ گئیں، جبکہ نیدرلینڈز کی سٹار کھلاڑی سٹیری کالس 6 درجے ترقی کے ساتھ 48ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولنگ رینکنگ میں بھی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آف سپنر رابعہ خان نے کوالیفائر کے ابتدائی 4 میچوں میں 7وکٹیں حاصل کر کے ایک درجہ ترقی کے ساتھ 14ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ ان کی ساتھی فہیمہ خاتون نے بھی 6 درجے بہتری کے ساتھ 30واں نمبر حاصل کیا۔ماہرین کے مطابق بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی یہ مسلسل اور متوازن کارکردگی نہ صرف رینکنگ میں بہتری کا باعث بن رہی ہے بلکہ آئندہ ورلڈ کپ میں مضبوط دعوے دار کے طور پر ان کی پوزیشن بھی مستحکم کر رہی ہے۔ 🏏








