کراکس۔22جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ شنہوا نے وینزویلا کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ بے بنیاد اقدام دشمنی کا اظہار ، بین الاقوامی اصولوں سے متصادم اور امن و تعاون کے لئے عالمی کوششوں کے لیے باعث نقصان …
وینزویلا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا
کراکس۔22جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ شنہوا نے وینزویلا کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ بے بنیاد اقدام دشمنی کا اظہار ، بین الاقوامی اصولوں سے متصادم اور امن و تعاون کے لئے عالمی کوششوں کے لیے باعث نقصان ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ وینزویلا اس غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کرتا ہے اور دنیا کی عوام اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے فیصلوں کی مذمت اور اسے واضح طور پر مسترد کریں جو خود مختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور کیوبا کے عوام کے خلاف غیر انسانی ناکہ بندی کو جواز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
وینزویلا کی حکومت نے کیوبا کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور سامراجی تسلط کی کسی بھی کوشش کے خلاف عوام کے حق خود ارادیت کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ اپنی انتظامیہ کے آخری دنوں میں جو بائیڈن نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکال دیا لیکن نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے دن ہی اس فیصلے کو واپس لے لیا۔









