ہوانا۔5جنوری (اے پی پی):کیوبا نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے میں وہاں تعینات کیوبا کے 32 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ، ان میں سے کچھ امریکی فوجیوں کے ساتھ براہ راست لڑائی میں مارے گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکی حملے مارے جانے والے ان سکیورٹی اہلکاروں کے لیے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔ ان کی طر …
وینزویلا پر امریکی حملے میں وہاں تعینات کیوبا کے 32 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ، صدر کا ملک میں دو روزہ سوگ کا اعلان

مزید خبریں
ہوانا۔5جنوری (اے پی پی):کیوبا نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے میں وہاں تعینات کیوبا کے 32 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ، ان میں سے کچھ امریکی فوجیوں کے ساتھ براہ راست لڑائی میں مارے گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکی حملے مارے جانے والے ان سکیورٹی اہلکاروں کے لیے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔ ان کی طر سے جاری صداری فرمان کے مطابق مارے جانے والے کیوبا کے سکیورٹی اہلکاروں کے لئے پیر سے منگل تک دو روزہ قومی سوگ منا یا جائے گا، اس دوران سرکاری عمارتوں اور فوجی اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ، سرکاری دفاتر بند رکھے جائیں گے اور عوامی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کیوبا کے صدرڈیاز کینیل نے کہا کہ مارے جانے والےاہلکار وں کاتعلق کیوبا کی انقلابی مسلح افواج اور وزارت داخلہ سے تھا اور وہ وینزویلا کے حکام کی درخواست پر تعینات وینزویلا میں تعینات کئے گئے تھے ۔صدر نے کہا کہ کیوبا کے سکیورٹی اہلکاروں میں سے کچھ حملے کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مارے گئے، کچھ براہ راست لڑائی میں مارے گئے اور کچھ بم دھماکوں کے نتیجے میں مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری کیوبا کے عوام کے اتحاد اور بین الاقوامی یکجہتی کے لیے کیوبا کے عزم کی عکاسی ہے۔








