واشنگٹن۔11جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا پر عائد کی گئی بعض پابندیاں مزید نرم یا ختم کر سکتا ہے تاکہ عالمی منڈی میں وینزویلا کے تیل کی فروخت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ تاس کے مطابق میڈیا گفتگو کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہم اس تیل پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں جو فروخت کیا جانا ہے۔امریکی وزیرخزانہ سے …
وینزویلا پر عائد پابندیاں آئندہ ہفتے اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیر خزانہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔11جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا پر عائد کی گئی بعض پابندیاں مزید نرم یا ختم کر سکتا ہے تاکہ عالمی منڈی میں وینزویلا کے تیل کی فروخت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ تاس کے مطابق میڈیا گفتگو کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہم اس تیل پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں جو فروخت کیا جانا ہے۔امریکی وزیرخزانہ سے جب پوچھا گیا کہ مزید پابندیاں کب ہٹائی جا سکتی ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ یہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں بھی ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے کسی حتمی تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو وینزویلا کے وزیرخارجہ ایوان گل پنٹو نے کہا تھا کہ امریکا نے دارالحکومت کراکس میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے جنہیں انہوں نے فوجی جارحیت قرار دیا۔ اس کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں نیویارک کے جنوبی علاقے بروکلین میں واقع حراستی مرکز لے جایا گیا۔5 جنوری کو نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کی وفاقی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں امریکی حکام نے ان پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے۔ دونوں ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔








