وینز ویلا کے عوام ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

کراکس ۔ 7 جون(اے پی پی) وینز ویلا کے عوام ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔وینز ویلا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کراکس میںملک بھر سے جمع ہونے والے ہزاروں محنت کش، خواتین اور نوجوانوں نے ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بولیوار اسکوائر کی جانب مارچ کیا اور اپنے ملک کی سوشلسٹ حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین …

کراکس ۔ 7 جون(اے پی پی) وینز ویلا کے عوام ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔وینز ویلا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کراکس میںملک بھر سے جمع ہونے والے ہزاروں محنت کش، خواتین اور نوجوانوں نے ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بولیوار اسکوائر کی جانب مارچ کیا اور اپنے ملک کی سوشلسٹ حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے امریکا کے مداخلت پسندانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا ئے ۔ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب لاطینی امریکا کے ملکوں کی تنظیم نے ہوانا اجلاس کے دوران وینزویلا کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply