اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے کہا ہے کہ 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کو بھرپور انداز میں منعقد …
ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آمنے کی توقع ہے،بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے کہا ہے کہ 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کو بھرپور انداز میں منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








