اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ بہتر نتائج کے لئے ٹائیگر فورس کو بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم کا ٹائیگر فورس پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگر فورس پورٹل کا آغاز پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایک کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام رضاکار قومی …
ٹائیگر فورس پورٹل کا آغاز پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایک کارنامہ ہے،زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ بہتر نتائج کے لئے ٹائیگر فورس کو بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم کا ٹائیگر فورس پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگر فورس پورٹل کا آغاز پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایک کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام رضاکار قومی پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جو متحرک نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا ایک موثر طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے لئے بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی خدمت کریں۔








