ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور میڈیسن کیز چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فورتھ رائونڈ میں پہنچ گئیں

بیجنگ ۔1اکتوبر (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 26 سالہ آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں امریکا کی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو شکست دے کر ٹاپ 16 …

بیجنگ ۔1اکتوبر (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 26 سالہ آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں امریکا کی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے تیسرے رائونڈ میں 28 سالہ برازیلین حریف کھلاڑی حداد مایا کو شکست دی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں 28 سالہ برازیلین حریف کھلاڑی حداد مایا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں