اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور نوویک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
لندن۔6جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میچ میں جاپان کے حریف کھلاڑی شنتارو موچیزوکی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے 39 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی رومن ریشاتوچ صافیولن کے مات دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی شنتارو موچیزوکی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 6-7(0-7)اور3-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں 39سالہ سربیا کے ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی رومن ریشاتوچ صافیولن کو6-7(6-8)،3-6،6-3اور3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 25 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔فاتح سربین ٹینس سٹار کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈا کے فیلکس اوگرالیاسیم کے مد مقابل ہوں گے۔







