بیونس آئرس۔16فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولونے اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو داردیری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی …
ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولو نے ہوم گرائونڈ پر اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنت جیت لیا

مزید خبریں
بیونس آئرس۔16فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولونے اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو داردیری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے تھے ۔
بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو داردیری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں 27 سالہ فرانسسکو سرنڈولو نے ایک گھنٹہ 37 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد فرانسسکو سرنڈولو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر اور ملک میں، اہل خانہ اور دوستوں کے سامنے ٹائٹل جیتنا ان کا خواب تھا، اور انہیں خدشہ تھا کہ شاید یہ دن کبھی نہ آئے، مگر آج انہوں نے اپنے کیریئر کے بہترین میچوں میں سے ایک کھیلا۔








