ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کی شاندار فتح، آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 26سالہ میزبان حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل …

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 26سالہ میزبان حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ 26 سالہ آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور سے تھا جس میں ہسپانوی ٹینس سٹار نے کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 2-6 اور 1-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کارلوس الکاراز کی اس فتح نے میزبان ایلکس ڈی مینور کی ہوم سنگلز چیمپئن بننے کی امیدیں ختم کر دی۔کارلوس الکاراز نے روڈ لیور ایرینا میں پُرجوش مقامی تماشائیوں کے سامنے غیر معمولی اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ ان کا آسٹریلین اوپن میں پہلا سیمی فائنل ہے، جبکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی سیٹ نہیں ہارے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کارلو الکاراز کا کہنا تھا کہ وہ ہر میچ کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی کھیل کی سطح سے بہت خوش ہوں۔

پہلے راؤنڈ سے لے کر اب تک ہر میچ میں بہتری آئی ہے، آج میں نے خود کو کورٹ پر بہت پُرسکون محسوس کیا۔سیمی فائنل رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ جرمنی کے تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی الیگزینڈر زویروف سے ہوگا، جہاں وہ کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں