اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک آمد و رفت کے دوران شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹیموں کی موومنٹ کے دوران رش کے اوقات میں سرینگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک …
ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز ،اسلام آباد سے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک آمد و رفت کے دوران شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹیموں کی موومنٹ کے دوران رش کے اوقات میں سرینگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ کا اضافی وقت لازمی رکھیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یقین دلایا ہے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو، اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں ٹریفک کی صورتحال سے متعلق آگاہی اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر بھی فراہم کی جاتی رہے گی۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








